بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے

بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایات پر عمل جاری ہے، جس کے تحت قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزن کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کریں گے اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ جاری ہے، جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔

بابر اعظم نے دسمبر 2019ء میں پاکستان میں اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔ وطن واپسی پر تمام معاملات طے کرنے کے بعد وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اور دیگر اہم کھلاڑیوں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کو اہم قرار دیا ہے، جس کے تحت کئی اسٹار کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کرکٹرز بھی پریزیڈنٹ ٹرافی میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

More News