بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 31 اگست سے 5 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع، بالخصوص پشاور، سوات، دیر اور چترال میں 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور مردان میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کسانوں کو بھی موسمی حالات کے مطابق زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

More News