فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار بڑھانے پر بریفنگ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار بڑھانے پر بریفنگ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی پیداواری صلاحیت، برآمدی امکانات اور دفاعی صنعتی بنیاد مضبوط بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و آزمائشی مراحل کا مشاہدہ کیا، جبکہ پی او ایف کی جانب سے جدت، خود انحصاری اور دفاعی پیداوار میں اضافے کے عزم سے آگاہ کیا گیا۔

انہیں ڈیفنس انڈسٹری پروڈکشن ریفارمز ایکٹ کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن میں پیش رفت اور مقامی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دو نئے صنعتی پلانٹس رواں سال کے اختتام تک فعال ہونے کی توقع ہے

More News