کراچی میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 2 جاں بحق، ایک لاپتہ

کراچی میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 2 جاں بحق، ایک لاپتہ

کراچی کے سی ویو پر نشانِ پاکستان کے قریب 5 ماہی گیروں کو لے جانے والی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 2 ماہی گیروں کو پیر کی شام بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا تھا، جبکہ 3 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے منگل کو سرچ آپریشن کے دوران 2 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں نکال لیں۔ ایک جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ عبدالسلام ولد فتح علی کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دونوں لاشیں قانونی اور طبی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں تکنیکی خرابی کے باعث انجن بند یا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔

ایک لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلئے پاک بحریہ، کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

More News