بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

نیپرا کے مطابق درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس میں جولائی کے دوران مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور فیول لاگت کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

درخواست کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس پر 77 ارب 19 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔

اسی طرح فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس پر 10 ارب 77 کروڑ روپے لاگت آئی۔ جولائی میں پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد، درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد اضافے کی منظوری سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

More News