بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں ایک آر پی جی 7، پانچ گولے، میگزینز، پانچ جدید ہتھیار، تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں عوام کو لوٹنے، خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔

More News

Breaking

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے

Read More »