بنوں: بکاخیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
بنوں: بکاخیل کے علاقے میں راستے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان راستے کے معاملے پر کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا، جو شدت اختیار کرنے کے بعد مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جبکہ دوسرے گروپ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔





