بیرسٹر ظفراللہ خان ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر

بیرسٹر ظفراللہ خان ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر

لاہور: ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔ گورنر پنجاب نے ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیئے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا، جس پر اب بیرسٹر ظفراللہ خان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ہیں۔

More News