جنید اکبر کا مطالبہ، عمران خان کے نام پر کمانے والے اب پارٹی پر بھی خرچ کریں
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پارٹی کے جلسوں اور تقریبات کے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتے تھے، اب عمران خان کے نام پر اربوں روپے کمانے والے بھی آگے آئیں۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ جو لوگ خود کو عمران خان کا سب سے بڑا وفادار قرار دیتے ہیں اور ان کے نام پر مالی فائدہ اٹھا چکے ہیں، انہیں اب پارٹی اور کارکنوں کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جیلوں میں موجود کارکنوں کی مدد کریں اور پارٹی کی مالی معاونت میں کردار ادا کریں تاکہ تحریک متحد ہو کر آگے بڑھ سکے۔








