پشاور جلسہ: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو اس تاریخ کو یاد رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ “27 ستمبر کو اسلام آباد جائیں گے، اس تاریخ کو بھولنا نہیں، یاد رکھنا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو 27 ستمبر کو یاد رکھا جائے گا اور اس روز کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
اپنے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کارکنوں سے سوال کیا، “آپ کو خیبر پختونخوا چاہیے یا عمران خان؟” جس پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
وزیراعلیٰ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 27 ستمبر کی تیاری کریں اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی میں بھرپور کردار ادا کریں۔







