خواتین کا معاشی استحکام میری ترجیح، ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے، مریم نواز

خواتین کا معاشی استحکام میری ترجیح، ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے، مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ ان کا خواب ہے، جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہے۔

اسلام آباد میں او آئی سی کی خواتین سے متعلق وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور مہمان نواز ملک ہے، اور کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح رہنمائی فراہم کی ہے، جبکہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے سے شہری مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ’اپنا روزگار پروگرام‘ کے ذریعے خواتین کو معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئی ٹی مہارتوں کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

More News