خیبرپختونخوا حکومت کا متنازع مراعاتی شقیں واپس لینے کا فیصلہ
پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کے مراعاتی قانون کی متنازع شقیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جمعہ کے روز کابینہ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں متنازع شقوں کو واپس لینے پر اتفاق کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام متعلقہ شقیں دوبارہ جائزے کے لیے پریویلیج کمیٹی کو بھیج دی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک ہفتے کے اندر ان شقوں کو واپس لے لیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق بلیو پاسپورٹ، صحافیوں سے متعلق شقوں اور دیگر متنازع دفعات کو قانون سے نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی سے منظور ہوا، 6 مئی کو گورنر نے اس پر دستخط کیے اور 7 مئی کو اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا۔








