خیبرپختونخوا ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 10 نئے لاء افسران مقرر

خیبرپختونخوا ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 10 نئے لاء افسران مقرر

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 10 نئے لاء افسران کی تقرری کر دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عالم خان اندینزئی، سحرش منور اور سیف الرحمن کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ملک اختر حسین اعوان کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح عابد الرحمن، شاہد خان، محمد فرقان، یاسر سلیم، محمد عدنان شیر اور سید بلال شفیع اندرابی کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرریوں کا مقصد ایڈووکیٹ جنرل آفس کی استعداد کار بڑھانا، عدالتوں میں سرکاری مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنانا اور قانونی معاملات کو مزید منظم انداز میں نمٹانا ہے۔

More News