مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا، جن میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے علاوہ مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کردی گئیں، جبکہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی مکمل نگرانی سنبھال رکھی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More News