خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کر دی

پشاور:جنید طورو

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ماہانہ فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس  سلسلے میں محکمہ انتظامیہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کا ماہانہ فیول کوٹہ 390 لیٹر سے کم کر کے 292 لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری، اے سی ایس اور سیکرٹری خزانہ کا کوٹہ 146 لیٹر سے کم ہو کر 98 لیٹر رہ گیا ہے۔

اسی طرح انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کے لیے فیول کوٹہ 114 لیٹر سے کم کر کے 85 لیٹر کیا گیا، جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا کوٹہ 98 لیٹر سے کم ہو کر 74 لیٹر رہ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور ایس پیز کے فیول کوٹے کو 104 لیٹر سے کم کر کے 78 لیٹر کیا گیا، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اور اوپر کے سیکرٹریٹ افسران کے لیے 85 لیٹر کا کوٹہ کم ہو کر 64 لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگر ڈویژنل افسران کے فیول کوٹے کو بھی 72 لیٹر سے کم کر کے 54 لیٹر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے لیے فیول کوٹہ بھی 715 لیٹر سے کم کر کے 535 لیٹر کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی کفایت شعاری اور سرکاری اخراجات میں کمی کے پروگرام کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

More News