خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق آر ایل این جی سپلائی چین میں خلل اور گیس پریشر میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، تاکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

حکام نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

More News