طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری

طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں منصوبے کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جبکہ بعد میں منصوبے کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے خواتین کو تعلیم اور روزگار تک محفوظ اور آسان رسائی حاصل ہوگی، معاشی خودمختاری کو فروغ ملے گا اور فضائی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی

More News