خیبرپختونخوا میں مستحق قیدیوں کے لیے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے مستحق اور خواتین قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر کی جیلوں میں لیگل ایڈ ڈیسک کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن رفیق مہمند کے مطابق یہ کمیٹیاں یکم جولائی 2026 سے فعال ہیں اور نادار قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لے کر انہیں قانونی معاونت اور وکلا کی سہولت فراہم کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات کا شکار قیدیوں کو انصاف تک رسائی فراہم کرنا اور انہیں اپنے مقدمات کے مؤثر دفاع کا موقع دینا ہے۔
ڈی جی پراسیکیوشن کے مطابق درخواستیں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس، جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکیں گی۔








