خیبرپختونخوا کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، اسپیشل کنوینس الاؤنس 10 ہزار روپے کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، اسپیشل کنوینس الاؤنس 10 ہزار روپے کر دیا گیا

پشاور: محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معذور ملازمین کا ماہانہ اسپیشل کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نئے الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سال 2018 اور 2023 میں اسپیشل کنوینس الاؤنس سے متعلق جاری کیے گئے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ تصور ہوں گے۔

More News