سیاسی رہنماؤں کا مولانا فضل الرحمان سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج اور شہداء سے متعلق حالیہ بیان پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی دنیاوی پیمانے سے نہیں تولا جا سکتا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، فرح خان اور پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے بھی بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا احترام پوری قوم کی ذمہ داری ہے اور ایسے بیانات قومی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔







