خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے چار بچے جاں بحق ، چھ زخمی ہوگئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات، 4 بچے جاں بحق، 6 زخمی

پشاور: جنید طورو

خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث 4 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ افسوسناک واقعات جنوبی وزیرستان اور بنوں میں پیش آئے جہاں کمزور مکانات بارش کا بوجھ برداشت نہ کر سکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکام نے بارشوں سے دیگر اضلاع میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

More News