علی امین گنڈاپور سے رابطے، خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل

کے پی ہاؤس اسلام آباد کا عملہ تبدیل، 80 سے زائد ملازمین کو پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک):

خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا ہاؤس کا مکمل عملہ تبدیل کرتے ہوئے 80 سے زائد ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تبدیل کیے گئے عملے میں مالی، سویپر، نائب قاصد سے لے کر کنٹرولر تک مختلف کیڈرز کے ملازمین شامل ہیں، جبکہ کے پی ہاؤس کے ایڈمنسٹریٹر طفیل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعض ملازمین گزشتہ 20 برس سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ کئی ملازمین کے اہل خانہ اور بچے بھی اسلام آباد میں مقیم اور زیر تعلیم ہیں۔

سرکاری طور پر تبادلوں کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور سے رابطوں اور خفیہ ملاقاتوں کی معلومات لیک کرنے کے الزامات کے تحت کیے گئے ہیں۔

More News