خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 166 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں نے خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

More News