دوست ہو تو چین جیسا، پاکستان کیلئے چین کا بڑا اعلان
بیجنگ: پاکستان اور چین نے ٹرانسپورٹ، بندرگاہی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری اور چائنا ریلوے الیکٹریفکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی کے نائب صدر لی لی کے درمیان ملاقات میں جدید ٹرانسپورٹ نظام، بندرگاہوں کی ترقی اور چینی سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں اقتصادی راہداریوں سے مؤثر انداز میں منسلک کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چینی کمپنی کے نائب صدر نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔








