سرکاری افسران کے لیے محفوظ موبائل نیٹ ورک ’’پاک آواز‘‘ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی و مواصلات نے ملکی تاریخ کا محفوظ اور خودمختار موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک ’’پاک آواز‘‘ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ’’پاک آواز سیکور موبائل کمیونیکیشن ایکو سسٹم‘‘ کی اصولی منظوری دے دی ہے، منصوبہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
708 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے منصوبے کے تحت 10 ہزار اعلیٰ سرکاری افسران کو پاکستان میں تیار کردہ خصوصی محفوظ موبائل ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی، جن کے ذریعے سرکاری مواصلات اور حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں اور غیر قانونی رسائی سے محفوظ بنانے کا مقصد ہے۔







