دیر کالونی اسکول کی چھت گرنے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال

دیر کالونی اسکول کی چھت گرنے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال

پشاور: دیر کالونی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی انکوائری رپورٹ تیار کرکے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے انکوائری رپورٹ کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں مشیر برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ اور سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا عنایت اللہ وسیم شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ گورنر خیبرپختونخوا کو انکوائری رپورٹ کے نتائج، ذمہ داروں کے تعین اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے تجویز کردہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 33 بچے اور ایک خاتون ٹیچر شہید ہوئے تھے۔ اس المناک سانحے کے بعد واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی گئی۔

More News