راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی۔ گولڑہ میں 144 ملی میٹر جبکہ بوکرہ میں 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیرودھائی میں 105، گوالمنڈی میں 77، شمس آباد میں 41 اور کچہری کے علاقے میں 60 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شدید بارش کے باعث گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 15 فٹ تک پہنچ گیا، جبکہ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔








