ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی اکتوبر میں 22 ہزار 512 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 489 افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی اکتوبر میں 22 ہزار 512 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 489 افراد جاں بحق

ماہانہ رپورٹ جاری، 14 ہزار 295 میڈیکل ایمرجنسیز اور 2 ہزار 101 ٹریفک حادثات میں امدادی خدمات فراہم کی گئیں، 22 ہزار 991 شہریوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

پشاور: ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا نے اکتوبر 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ادارے نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 512 مختلف ایمرجنسیز میں امدادی خدمات فراہم کیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ادارے کی ٹیموں نے مختلف حادثات، واقعات اور طبی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران 14 ہزار 295 میڈیکل ایمرجنسیز اور 2 ہزار 101 ٹریفک حادثات میں ریسکیو اہلکاروں نے خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں 268 آتشزدگی کے واقعات، جرائم سے متعلق 322 ایمرجنسیز اور ڈوبنے کے 22 واقعات میں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

اسی طرح چھتیں اور دیواریں گرنے کے 18 واقعات سمیت 561 دیگر مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بھی ریسکیو ٹیموں نے امدادی خدمات فراہم کیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق مختلف ہنگامی واقعات کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مجموعی طور پر 22 ہزار 991 شہریوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران مختلف حادثات اور واقعات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 نے اکتوبر کے دوران 4 ہزار 925 مختلف واقعات میں 5 ہزار 83 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ادارے کا عملہ صوبے بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کو بروقت امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے

More News