سابق کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ سیکرٹری زکوٰۃ و سماجی بہبود تعینات

سابق کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ سیکرٹری زکوٰۃ و سماجی بہبود تعینات

پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے اہم انتظامی تقرری کرتے ہوئے سینئر افسر سید معتصم باللہ شاہ (PMS، BS-20) کو سیکرٹری زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے محکمے میں تعینات کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید معتصم باللہ شاہ کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ وہ صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سید معتصم باللہ شاہ اس سے قبل کمشنر کوہاٹ کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں وہ ڈویژن کی انتظامی امور اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

ان کی نئی تعیناتی کو صوبائی بیوروکریسی میں اہم انتظامی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ اب وہ زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق محکموں کے امور کی نگرانی کریں گے۔

More News