سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

ریاض: ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب میں شیڈول ایشین فٹبال کپ ملتوی کر دیا ہے۔ ایونٹ اب 23 دسمبر 2027 سے 21 جنوری 2028 تک منعقد ہوگا۔

ایشین کپ آئندہ سال 7 جنوری سے 5 فروری تک سعودی عرب میں کھیلا جانا تھا، تاہم اب اس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق خطے کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ایشین کپ کی نئی تاریخیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ایشین فٹبال کپ ایشیا کا ایک اہم بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ہے، جس میں براعظم کی قومی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔ سعودی عرب میں ہونے والے آئندہ ایونٹ کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان منتظمین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

More News