سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

کراچی: سندھ کابینہ نے غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں مزید 2 سال کی توسیع کردی ہے۔ مراعات اب 29 مئی 2028 تک جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکیج منظور کیا گیا۔

فیصلے کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے برقرار رہے گی، جبکہ غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کا سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 500 روپے ہوگا۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس عائد ہوگا۔ 2000 سی سی یا اس سے زائد مساوی انجن والی الیکٹرک گاڑیوں پر 5000 روپے لگژری ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

الیکٹرک گاڑی کی تاخیر سے رجسٹریشن پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ مراعات کا اطلاق 30 مئی 2026 سے 29 مئی 2028 تک ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم، کاربن اخراج میں کمی اور شہری فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

More News