سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ
سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہوگئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔







