سوات میں امن ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سوات میں امن ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سوات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سوات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ چیئرمین ڈیڈک سوات اختر خان ایڈووکیٹ سمیت صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہیں واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور ہر قیمت پر امن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے عوام اور پولیس کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

More News