سوات میں 12 اکتوبر کو یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے، اسکول کھلے رہیں گے

سوات میں 12 اکتوبر کو یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے، اسکول کھلے رہیں گے

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے عوام کے لیے اہم اعلان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 12 اکتوبر 2026 کو ضلع سوات میں یونیورسٹیاں اور کالجز بند رہیں گے، جبکہ اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں تعطیل ہوگی، تاہم اسکولوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ اسی روز ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیل اور امتحانات سے متعلق جاری کردہ اعلان کے مطابق اپنی سرگرمیوں کا انتظام کریں۔

More News