سہیل آفریدی کا بڑا دعویٰ، عمران خان کی رہائی عدالتوں سے کرائیں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے اور انصاف بھی عدالتوں ہی کے ذریعے حاصل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں سے امید ہے اور بانی پی ٹی آئی کو قانونی راستے سے رہا کرانے کی کوشش جاری رہے گی۔
دوسری جانب اسد قیصر نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاندان اور سیاسی رہنماؤں کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے۔





