سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ ٹاس کے موقع پر شاہین آفریدی نے بتایا کہ آل راؤنڈر شاداب خان طبیعت کی خرابی کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کے باوجود ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فائنل میں قومی ٹیم کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کی ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2008 میں ون ڈے سہ فریقی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جب بنگلا دیش میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ اب قومی ٹیم ایک بار پھر ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

More News