خیبرپختونخوا میں بجلی کے بھاری بقایاجات، پیسکو نے ایک ہی روز میں 266 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کردی

خیبرپختونخوا میں بجلی کے بھاری بقایاجات، پیسکو نے ایک ہی روز میں 266 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کردی

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی کے بھاری بقایاجات اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مختلف سرکلز میں 266 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق چیف اختر حمید خان کی ہدایات پر ہائی لاس ٹرانسفارمرز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ خیبر سرکل میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بقایاجات پر 116 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی، جبکہ پشاور سرکل میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کے بقایاجات پر 8 ٹرانسفارمرز بند کیے گئے۔

اسی طرح سوات سرکل میں 10 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 94 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی۔ بونیر میں 39 صنعتی اور 5 گھریلو، شانگلہ میں 43 جبکہ دیر میں 5 ٹرانسفارمرز کے کنکشن بقایاجات اور بجلی چوری کے باعث کاٹے گئے۔

پیسکو کے مطابق بنوں میں 4 کروڑ روپے کے بقایاجات رکھنے والے 41 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی، جبکہ ڈی آئی خان سرکل میں بھی واجبات ادا نہ کرنے پر ایک ہی روز میں 6 ٹرانسفارمرز بند کیے گئے۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کے ذریعے صارفین سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ جو صارفین اپنے ٹرانسفارمرز کے بقایاجات ادا کر رہے ہیں، ان کی بجلی بحال کی جا رہی ہے۔

More News