شام کی مکہ الائنس میں شمولیت کی خواہش، متعلقہ ممالک سے بات چیت جاری ہے: شامی وزیر خارجہ
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام مکہ الائنس کا حصہ بننے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
اپنے بیان میں اسعد الشیبانی کا کہنا تھا کہ مکہ الائنس علاقائی سلامتی کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ شام بھی خطے کی سلامتی کا اہم حصہ ہے اور مشترکہ علاقائی استحکام کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔








