شانگلہ میں بچوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، ایک بچہ جاں بحق، 17 زخمی

شانگلہ میں بچوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، ایک بچہ جاں بحق، 17 زخمی

شانگلہ: تحصیل الپوری کے علاقے بیلے بابا پیر آباد شلمانو میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بچوں کو لے جانے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 17 بچے زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تمام زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

More News