شانگلہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف پولیس کا سخت کریک ڈاؤن
شانگلہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان اور ٹریفک انچارج کی ہدایت پر ٹریفک پولیس گلاپ اور دیگر نفری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی
پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹوں، کمسن ڈرائیورز اور گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا
پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں اور کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا








