لوئر کرم: سیرت النبی ﷺ کانفرنس و جلوس کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
لوئر کرم: سیرت النبی ﷺ کانفرنس و جلوس کو پرامن اور منظم انداز میں منعقد کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں
ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عصمت اللہ شنواری نے علماء کرام اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا
اجلاس میں صدہ، بگن اور دیگر علاقوں میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انتظامات، سیکیورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عامر شہزاد خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ڈاکٹر اسد ظہور، ڈی ایس پی عنایت خان، ریسکیو 1122 اور ایس ایچ او عبید سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی
انتظامیہ نے کانفرنس اور جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی






