کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ دورانِ علاج جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 12 ہوگئی

کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ دورانِ علاج جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 12 ہوگئی

کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیماری کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق جاں بحق بچے کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے تھا، جسے چند روز قبل ایک نجی اسپتال سے متعدی امراض کے مرکز نیپا منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کا علاج جاری تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 98 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس بیماری کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے سات نئے کیسز میں کراچی سرفہرست رہا۔ بیماری کے پھیلاؤ اور مریضوں کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو متاثرہ شخص سے قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر طبی مشورہ لینا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

More News