شفیع اللہ جان کو سائنس و ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان مل گیا

شفیع اللہ جان کو سائنس و ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان مل گیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع اللہ جان کو محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔

محکمہ کابینہ ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی قلمدان فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور مزید احکامات تک جاری رہے گا۔

اس فیصلے کے بعد شفیع اللہ جان خیبرپختونخوا کابینہ میں دو محکموں کا قلمدان رکھنے والے وزرا میں شامل ہوگئے ہیں۔ صوبائی کابینہ میں مینا خان کے بعد شفیع اللہ جان دوسرے وزیر ہیں جن کے پاس دو محکموں کی ذمہ داریاں ہیں۔

More News