شیر افضل مروت کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق بڑا دعویٰ

شیر افضل مروت کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اب صرف اتنا اختیار رہ گیا ہے کہ وہ تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے احتجاج کے لیے 40 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم احتجاج کے حوالے سے کوئی مؤثر تیاری نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 27 تاریخ کو پیش قدمی نہیں کی تاکہ مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے۔ ان کے مطابق مذاکرات کا اعلامیہ جاری ہونے کے قریب تھا تو محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ احتجاجی مارچ کے لیے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام روک دیے گئے ہیں جبکہ ارکان قومی اسمبلی، ارکان صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزرا کے فنڈز بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کے خواہش مند افراد 15 اکتوبر سے پہلے آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مارچ کرنا ہوتا تو اب تک لوگ نکل چکے ہوتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کون سی وجوہات ہیں جو انہیں مارچ کرنے سے روک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور فنڈز منجمد کرنے سے متعلق ان دعوؤں کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

More News