صوابی کے شہید سپاہی رحمان علی سپردِ خاک
صوابی: تحصیل رزڑ کے گاؤں نارنجی سے تعلق رکھنے والے سپاہی رحمان علی ولد گوہر کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی، جس کے بعد انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
سپاہی رحمان علی بلوچستان میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں بم دھماکے کے نتیجے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سپاہی رحمان علی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہید کی تدفین کے موقع پر علاقے میں سوگ کی فضا رہی، جبکہ اہلِ خانہ اور شہریوں نے ملک و قوم کے لیے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








