پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 630 پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر اضافے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 941 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز حصص بازار میں تقریباً 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 32 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 35 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔








