عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر اور اداکار دانش تیمور سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
حالیہ دنوں میں عائزہ خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، جہاں اداکارہ نے دانش تیمور کے ہمراہ کئی تصاویر ہٹا دیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب عائزہ خان نے دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے۔
تاہم عائزہ خان نے ایک فین پیج پر پوچھے گئے سوال کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا دانش تیمور سے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔
یوں عائزہ خان کے بیان کے بعد دونوں کی علیحدگی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کی حقیقت بھی واضح ہوگئی۔





