فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جدید ہتھیار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جدید ہتھیار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جدید ہتھیار کے ساتھ شاندار انداز میں نشانہ بازی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

وائرل تصویر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک جدید خودکار رائفل سنبھالے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا پروفیشنل انداز اور ہتھیار پر مضبوط گرفت سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

صارفین نے تصویر پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے انداز کو سراہا اور تصویر کو بڑی تعداد میں شیئر کیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ ایک تربیت یافتہ سپاہی کی ہتھیار پر گرفت، توازن اور نشانہ بازی اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کا نشانہ پُراعتماد دکھائی دیتا ہے، اسی طرح ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق ان کے فیصلوں میں بھی مضبوط عزم نظر آتا ہے۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصروں اور شیئرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پروفیشنل انداز کو پسند کیا ہے۔

More News