فیکٹ چیک: مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم حرمین شریفین کے حکام نے ان دعوؤں کی تردید کردی ہے۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، تاہم وہ خودکش بمبار نہیں تھا۔
گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا دعویٰ غلط ہے۔








