قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ہے۔ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔





